شہباز شریف کی اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری

104

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے صبح ہوتے ہی جاتی امرا قبرستان میں اپنے والد میاں شریف اپنے بھائی اور اپنی بھابھی کلثوم نواز کی قبروں پر حاضری دی۔ فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائی ۔ اس موقع پر حمزہ شہباز، لیگی رہنما عطااللہ تارڑ ودیگر بھی موجود تھے۔