خاقان مرتضیٰ ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی تعینات

88

راولپنڈی (آن لائن) وفاقی حکومت نے کچھ عرصے سے خالی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کے اعلیٰ عہدے پر فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) خاقان مرتضیٰ کو تعینات کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے جبکہ پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو افسر ائرمارشل ارشد ملک نے تعیناتی کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ  حکومت کا یہ قدم پاکستان کی ایوی ایشن انڈسٹری کو مضبوط کرنے میں مددگار ثابت ہوگا ساتھ ہی ملک میں چلنے والی تمام ائرلائنز سی اے اے کے ساتھ تعاون میں معاملات کو آگے لیکر چلیں گی۔