تالہ توڑ کارروائی، چورگھر سے لاکھوں روپے،سامان لے اڑے

81

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حسین آباد تھانہ کی حدود گلاب شاہ پاڑے میں عبد العزیز ولد عبد الرزاق کے گھر کے تالے
توڑ کر نامعلوم چور 6لاکھ روپے کے طلائی زیورات اور لاکھوں روپے کا دیگر قیمتی سامان چوری کرکے فرار ہوگئے۔ گھر کے مالک نے حسین آباد تھانہ میں رپورٹ درج کرائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ 25نومبر کو شادی کے سلسلے میں فیملی کے ساتھ اپنے گوٹھ گئے تھے واپس آئے تو ان کے گھر کاتالا ٹوٹا ہوا اور الماریوں کا سامان غائب تھا۔