کورونا میں بے احتیاطی کے متحمل نہیں ہوسکتے، عارف علوی

56

اسلام آباد ( آن لائن )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر میں بے احتیاطی کے متحمل نہیں ہیں، موجودہ صورتحال میں ملکی مفاد کے پیش نظر اپوزیشن اپنی روش بدلے، حکومت فلاحی ریاست کو مدنظر رکھتے ہوئے درست اقدامات کررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے وائس چیئرمین پنجاب وزیر اعلی شکایت سیل ناصر سلمان ، چیئرمین
پراس بریگیڈئیر(ر) شاہجہان اور کرنل (ر) اعظم سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ملکی سیاسی صورتحال اور حکومتی کارکردگی کے حوالے سے گفتگو کی گئی ۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ عثمان بزدار کی زیر قیادت پنجاب حکومت کی کارکردگی قابل ستائش ہے، پی ٹی آئی حکومت فلاحی ریاست کو مدنظر رکھتے ہوئے درست اقدامات کررہی ہے، وزیراعلی شکایت سیل میں عوامی داد رسی پر ناصر سلمان کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔ انہوںنے کہا کہ کورونا کا پاکستان نے بہتر مقابلہ کیا اور معیشت بہتری کی طرف جانب گامزن ہے،