اشیا خور و نوش کی قیمتوں میں کمی ہورہی ہے، وزیرداخلہ

62

ننکانہ صاحب (آن لائن) وفاقی وزیرداخلہ اعجازشاہ کہا ہے کہ اشیا خور و نوش کی قیمتوں میں کمی ہورہی ہے، اقلیتوں کے بارے میں بہت حساس ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوردوارہ جنم استھان کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی
وزیر نے باباگرونانک کے 551 ویں جنم دن کی تقریبات کے انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔ اعجاز شاہ نے کہاکہ بھارتی حکومت نے سکھ یاتریوں کوکم ویزے جاری کیے،سکھ یاتریوں کے لیے بہترین انتظامات کیے ہیں،ہم نے کرتار پورراہداری کو پہلے ہی کھول دیا تھا،بھارت کشمیرمیں جوظلم کررہا وہ سب کے سامنے ہے ۔اعجاز شاہ نے کہاکہ لوگوں کی بے احتیاطی سے کورونا پھیل رہا ہے،وزیر اعظم نے کوروناکے باعث جلسے موخر کردیے، آزاد کشمیر اورمظفرآبادمیں نوازشریف کی حکومت ہے ،مظفر آباد اور آزاد کشمیر میں لاک ڈاون ہے ،پی ڈی ایم کوچاہیے کہ وہ اپنی سیاست نہ چمکائیں۔