اسٹیل مل ملازمین کو نکالنے کا فیصلہ ظالمانہ ہے، سندھ حکومت

60

کراچی (آن لائن) سندھ حکومت نے کہا ہے کہ اسٹیل مل کے 4500 ملازمین کو نوکریوں سے نکالنے کے فیصلے کو ظالمانہ ہے، ہزاروں ملازمین کو یک قلم جنبش نکالنے کو مسترد کرتے ہیں، ملازمت پیشہ طبقہ پہلے ہی فاقہ کشی کا شکار ہے، فیصلہ فوری واپس لیا جائے۔ صوبائی وزیر اسماعیل راہو نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت اسٹیل مل کے ملازموں کو برطرف کرنے کا جابرانہ فیصلہ واپس لے، اس فیصلے کے پیچھے اسٹیل مل کو اونے پونے کھپانے کی سازش شامل ہے۔ ایک مرتبہ پھر
اے ٹی ایم کو نوازنے کا منصوبہ تیار۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کرونا کے باعث صوبائی صورتحال ہے ملازمت پیشہ طبقہ پہلے سے ہی فاقہ کشی کاشکار ہے،عمران خان کا لوگوں کو بھوکا نہ مارنے کا اعلان کہاں گیا! خان صاحب ریاست کا کام روزی چھیننا کب سے ہو گیا؟ وفاق نے نکالے جانے والے ملازمین کو کوئی متبادل روزگار کا پروگرام بھی نہیں دیا گیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ عملے کو بحال کر کے مرکزی پول میں شامل کر کے دوسری وزارتوں میں ایڈجسٹ کیا جائے۔