سندھ بار کونسل کے انتخابات میں 22 امیدوار مد مقابل

80

حیدرآباد(اسٹاف رپروٹر) سندھ بار کونسل کے انتخابات پولنگ کا عمل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں جاری، سندھ بار کونسل کی تین سیٹوں کیلیے بائیس امیدوار مدمقابل ہیں، جامشورو اور ٹھٹھہ کی ایک سیٹ کیلیے بھی چودہ امیدوار قسمت آزما رہے ہیں، سندھ بار کونسل حیدرآباد تین سیٹوں کے لیے ضیاء الدین شیخ ایاز راجپر فرہاد ابڑو تاج کیریو اور اور کے بی لغاری میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے، ایلڈر کونسل آف سول بار کے ضیاء الدین شیخ حیدرآباد سیٹ کے مضبوط امیدوار قرار دیے جارہے ہیں، پولنگ صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک بنا وقفے کے جاری رہی۔