گستاخانہ خاکوں جیسی شرمناک حرکت کو آزادی اظہار کا نام نہیں دینا چاہیے، مجلس ا حرار

27

لاہور (نمائندہ جسارت) مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے اس بیان کہ ’’گستاخانہ خاکے شرمناک حرکت ہے‘‘ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ رسول اللہﷺ کی شان اقدس کیخلاف توہین آمیز خاکوں کی دوبارہ اشاعت نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ گستاخانہ خاکوں جیسی شرمناک حرکت کو آزادی اظہار کے نام پر جواز نہیں دینا چاہیے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت بیان بازی سے آگے نکل کر عملی اقدامات کرتے ہوئے فرانسیسی سفیر کو ملک سے نکالے اور فرانس سے سفارتی اور معاشی تعلقات ختم کرتے ہوئے اشیاء خورونوش کا بائیکاٹ کرے۔