ٹنڈوالہٰیار، نامعلوم افراد نے گھر سے 12 سالہ لڑکی کو اغوا کرلیا

63

ٹنڈوالہٰیار (نمائندہ جسارت) گل غبی قبر ستان کے قر یب فیصل ٹائون میں محنت مزدوری کرنے والے غلام نبی کے گھر میں چند نامعلوم افراد نے گھر میں داخل ہو کر ان کی بارہ سالہ بیٹی عدیلہ کو اغوا کرلیا۔ گزشتہ روز ٹنڈوالہٰیار کی سومرو کالونی کے عقب میں واقعے گل غبی قبرستان کے ساتھ فیصل ٹائون میں رہائش پذیر محنت کش غلام نبی کے گھر میں چند نامعلوم افراد نے داخل ہو کر ان کی بارہ سالہ بچی کو اغوا کرلیا۔ دوسری جانب غلام نبی نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں مزدوری پر گیا ہوا تھا اور میری بیوی گھروں میں کام کرنے کے لیے گئی ہوئی تھی، چند افراد نے گھر پر دستک دی، ان کے چہروں پر ماسک لگے ہوئے تھے، جیسے ہی بچی نے دروازہ کھولا تو انہوں نے بچی کو اٹھا کر لے جانے لگے تو میری دوسری بچی نے شور مچایا تو انہوں نے کہا کہ ہم کورونا کی ٹیم ہیں اور ان کا ٹیسٹ کرکے واپس لے کر آتے ہیں۔ ہم نے مقامی اسپتال اور کورونا آئیسولیشن وارڈ سے رابطہ کیا تو انہوں نے واضح کہا کہ ہماری کوئی ٹیم گھر گھر نہیں جاتی جس کے بعد میں نے تھانہ سیکشن اے پر اپنی بچی اغوا کی اطلاع ٹنڈوالہٰیار تھانہ اے سیکشن پر درج کروا دی مگر 24 گھنٹے گزر جانے کے باوجود ہماری 12 سالہ بچی کو تاحال بازیاب نہیں کروایا جاسکا ہے۔ انہوں نے بالا حکام سے مطالبہ کیا کہ ہماری بچی کو فوری بازیاب کروایا جائے۔