اسٹیل مل سے ملازمین کی برطرفی معاشی قتل ہے، سردار ظفر خان

61

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیرسردارظفرحسین خان نے پاکستان اسٹیل ملز سے 4500 سے زائد ملازمین کو نوکریوں سے نکالنے کے حکومتی فیصلے کی شدمذمت کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ نااہل، نالائق اور سلیکٹڈ حکومت کا یہ اقدام ساڑھے چار ہزار سے زائد خاندانوں کا معاشی قتل عام ہے۔ ایک کروڑ نوکریاں دینے کی دعویدار نااہل اور عوام دشمن حکومت نے لاکھوں پاکستانیوں کا روزگار چھین لیا ہے۔پی آئی اے، ریڈیو پاکستان کے بعد اسٹیل مل سے ہزاروں ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کرنا عوام کے معاشی قتل کے مترادف ہے۔ اداروں میں جبری برطرفیوں کا سلسلہ فوری بند ہونا چاہیے۔ حکمران اپنی نااہلی چھپانے کے لیے اداروں کی نجکاری کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیل مل ملک وقوم کا قومی ادارہ ہے اور اس کو اسٹیل مل کے محنت کشوں نے نہیں بلکہ کرپٹ حکمرانوں، نوکر شاہی اور نااہل انتظامیہ نے تباہ وبرباد کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیل مل قومی اثاثہ ہے اور یہ پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت عالیہ فوری طور پر اس قومی ادارے کی تباہی حالی اور 4500محنت کشوں کی جبری برطرفیوں کا فوری طور پر نوٹس لیں اور اسٹیل مل کو تباہ وبرباد ہونے سے بچایا جائے۔