سجاول، اے ٹی ایم مشین کی خرابی صارفین کے لیے درد سر بن گئی

55

سجاول (نمائندہ جسارت) سجاول میں بینکوں کی اے ٹی ایم مشین کی خرابی صارفین کے لیے درد سر بن گئی ہے، ہفتہ وار چھٹیوں اور مہینے کی تنخواہوں کے ایام میں اے ٹی ایم بند کیے جانے کی شکایات تاحال دور نہ ہوسکی ہیں۔ کافی عرصے سے سجاول میں بینکوں کی اے ٹی ایم مشینوں کو مصنوعی طور پر بند کیے جانے کی شکایات اعلیٰ سطح پر ارسال کی گئی ہیں، متعلقہ عملے کیخلاف کارروائی نہ ہونے سے دوبارہ ان کو بند کردیا جاتا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ بینکوں میں عملہ اے ٹی ایم مشینوں کو بند کرکے سود کے کاروبار کو فروغ دے رہا ہے۔ چھٹی کے ایام اور تنخواہوں میں اے ٹی ایم بند ہونے سے صارفین اپنی رقم کے حصول کے لیے دربدر ہوکر رہ جاتے ہیں اور کروڑوں روپے کی ٹرانزکشن رک جاتی ہے۔ بینکوں کا کاروبار اور ساکھ تک خراب ہورہی ہے، دیگر بینکوں کی اے ٹی ایم کا بھی یہی حال ہے۔ سجاول ضلعی ہیڈ کوارٹر میں اے ٹی ایم میشنیوں کو چوبیس گھنٹے بحال رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔