مکلی ٹائون کمیٹی میں انجینئر کی پوسٹ  خالی، تین ماہ سے انجینئر کی تقرری نہ ہوسکی

31

ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) مکلی ٹائون کمیٹی میں انجینئر کی پوسٹ اب تک خالی، تین ماہ سے انجینئر کی تقرری نہ ہوسکی ۔مکلی ٹائون کمیٹی میں گزشتہ تین ماہ سے اب تک انجینئر کی پوسٹ خالی پڑی ہوئی ہے۔ حکومت کی جانب سے اب تک کسی انجینئر کو مکلی ٹائون کمیٹی کے لیے مقرر نہیں کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے ٹائون کمیٹی کے کئی کام کھٹائی میں پڑے ہوئے ہیں۔ مکلی کی سماجی، مذہبی اور سیاسی جماعتوں اور شہریوں نے وزیر اعلیٰ سندھ وزیر بلدیات اور دیگر بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹائون کمیٹی مکلی میں فوری طور پر انجینئر کی تقرری کی جائے۔