جھڈو، پی پی کے سینئر رہنما میر وقار احمد  تالپور کی والدہ انتقال کرگئیں

21

جھڈو (نمائندہ جسارت) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما میر وقار احمد تالپور کی والدہ مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئیں۔ جھڈو پریس کلب کے صحافیوں اظہر جمیل آرائیں، شفیق راجپوت، حسن کچھی، عظیم آرائیں، عاطف لطیف اور رانا سیف الاسلام پر مشتمل ایک وفد نے کوٹ میر جان محمد میں ان کی رہائش گاہ پر میر وقار احمد تالپور سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے گہرے افسوس کا اظہار کیا اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔