جمعیت علماء اسلام سجاول کے امیر حافظ  نصر اللہ ہاشمانی کی ہمشیرہ انتقال کرگئیں

49

سجاول (نمائندہ جسارت) جمعیت علماء اسلام یونٹ سجاول کے امیر حافظ نصر اللہ ہاشمانی کی ہمشیرہ گزشتہ روز انتقال کرگئیں، رات گئے ان کے جنازے میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی جبکہ تعزیت کا سلسلہ جاری ہے، جے یو آئی صوبہ سندھ کے نائب امیر اول مولانا محمد صالح اللہ داد، تعلقہ امیر حافظ مفتی نذیر احمد عمرانی، مولوی اشرف، مولانا غلام حسین، حافظ محمود راجا، ابو صفی اللہ اور دیگر نے حافظ نصراللہ ہاشمانی سے تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے ایصال ثواب و بلند درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔