بلوچستان میں ایک اور بچے میں پولیو  وائرس کی تصدیق، مجموعی تعداد 24 ہوگئی

55

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) بلوچستان میں ایک اور بچے میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی، رواں سال صوبے میں کل پولیو وائرس کیسز کی تعداد 24 ہوگئی۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ علاقے چلتن ٹائون میں 10ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی، وائرس کی جانچ کے لیے نمونے 11 اور 12 نومبر کو حاصل کیے گئے تھے۔ محکمہ صحت حکام کے مطابق بچی کا تعلق پولیو سے انکاری گھرانے سے ہے۔ واضح رہے بلوچستان میں رواں برس پولیو سے متاثرہ کیسز کی تعداد 24 ہوگئی ہے۔