محمد حسین محنتی کی عبدالعزیز غوری کی صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل

54

کراچی (نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی سندھ کے امیر وسابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی نے جماعت اسلامی کے بزرگ رہنما اور ضلع سانگھڑ کی سیاسی کمیٹی کے چیئرمین عبدالعزیز غوری کی علالت پر تمام احباب سے ان کی جلد ومکمل صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے،صوبائی امیرنے ان کے صاحبزادے عمران عزیز غوری کو ٹیلیفون کرکے ان کے علاج ومعالجے کی تفصیلات معلوم اورصحت یابی کی دعاکی ۔یاد رہے عبدالعزیز غوری کچھ دنوں سے علیل اور کراچی کے مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔