’’نیا پاکستان منزلیں آسان ‘‘پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز

52

لاہور (نمائندہ جسارت)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر’’نیا پاکستان منزلیں آسان ‘‘پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہو گیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اس پروگرام کے تحت 14ارب روپے سے دیہی علاقوں میں کارپٹڈ سڑکیں بنائی جائیں گی اور دوسرے مرحلے میں دور دراز دیہی علاقوں کی 1076 کلومیٹر سڑکیں تعمیر ہوںگی جبکہ مجموعی طور پر 154 دیہی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ دیہی سڑکوں کی تعمیر سے کھیت تامنڈی رسائی بہتر ہوگی اور کاشتکار کو اپنی فصل بروقت اور باآسانی مارکیٹ تک پہنچانے میں مدد ملے گی ۔ان سڑکوں کی تعمیر سے نہ صرف دیہات میں رہنے والے لوگوں کو آمد و رفت کی سہولت ملے گی بلکہ تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ حاصل ہو گا۔انہوں نے کہا کہ یہ تحریک انصاف کی حکومت کا فلیگ شپ پروگرام ہے ۔ ماضی کی حکومت نے شوبازی زیادہ کی اور کام کم کیے جبکہ ہماری حکومت نے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے صرف کام ہی کیے ہیں ۔