مریم نواز پی ڈی ایم کے ذریعے باہر جانا چاہتی ہیں، ہمایوں اختر

58

لاہور (آن لائن) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر نے کہاہے کہ مریم نواز پی ڈی ایم کے ذریعے باہر جانا چاہتی ہیں، اپوزیشن بغض کی پٹی اتارے تو ملک آگے بڑھتا ہوا نظر آئے گا۔ اپنے ایک بیان میں ہمایوں اخترخان نے کہا کہ اپوزیشن کے یہ بیانات بھی ریکارڈپر ہیں کہ حکومت انسانی جانیں بچانے کے لیے مکمل لاک ڈائون نہیں کر رہی اور آج کورونا کی دوسری شدید لہرکے باوجود لوگوں کواپنی سیاست کا ایندھن بنانے کے درپے ہے، اگر اسٹیج پر بیٹھے بلاول زرداری کورونا وائرس کا شکارہو سکتے ہیں تو پنڈال میںموجودکارکنان کیوںاس کاشکارنہیں ہو سکتے؟۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے اتحاد میں شامل جماعتوںپر واضح ہو رہا ہے کہ اصل میں ان کی جدوجہد سے کون فائدہ اٹھاناچاہتاہے ،پی ڈی ایم کی ساری کوششوںکا فائدہ صرف مریم نوا ز باہرجانے کی صورت میں اٹھاناچاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے برملاتسلیم کیا ہے ملک میں مہنگائی ہے اوراس کی اصل وجوہات بھی بتائی گئی ہیں۔