صرف چار جلسوں سے سلیکٹڈ بوکھلایا ہوچکا، نیر بخاری

52

 اسلام آباد (آن لائن) پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے صرف چار جلسوں سے سلیکٹڈ بوکھلایا ہوا ہے، جیالے عمران خان کی طرح چھپ کر بیٹھنے والے نہیں۔ نیر حسین بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ ملتان میں جلسہ روکنے کی کوشس سلیکٹڈ کی بزدلی ظاہر کرتی ہے، نالائق اور نا اہل لاڈلے نے عوام کو مہنگائی اور معاشی بدحالی کا شکار کر دیا ہے۔ اسٹیل ملز سے ہزاروں ملازمین کی برطرفی عمران خان کو مہنگی پڑے گی۔ نیر بخاری نے کہا کہ سلیکٹڈ کا مزید اقتدار میں رہنا ملک کی تباہی کو دعوت دینا ہے۔ عمران خان اب اپنے مانگے تانگے اقتدار کے دن گننا شروع کرے ،یہ حکومت جلد جانے والی ہے۔