کراچی(این این آئی) وفاقی وزارت صحت نے ملک بھر کے شادی ہالز کو تقریبات کی مشروط اجازت دے دی ہے۔وزارت صحت کے ہدایت نامے کے مطابق شادی ہالز اور مارکیز کو ہوادار اور کشادہ بنانا ہوگا۔ شادی ہالز کی کھڑکیوں کی تعداد زیادہ ہونا لازمی قرار دیا گیا جبکہ کینوپی کی چھت اور دیواروں کے درمیان خاطرخواہ فاصلہ رکھنا ہوگا۔ ہدایت نامہ کے مطابق شادی ہالز اور مارکیز میں کرسیوں کے درمیان کم از کم چھ فٹ فاصلے کا فاصلہ رکھنا ہوگا۔ شادی میں شریک افراد کو ماسک اور ہینڈ سنیٹائیزر فراہم کرنے لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ شادی کی تقریب میں آنے والوں کا درجہ حرارت چیک کرنا بھی لازمی ہوگا۔9سو مربع فٹ جگہ میں 25افراد پر مشتمل تقریب ہوسکتی ہے۔ شادی ہالز اور مارکیز رات 10 بجے بند کرنا ہوں گی۔