پولیس مغویاں کو بازیاب کرانے میں ناکام، اغواء کار سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں، نوناری برادری

58

سکھر (نمائندہ جسارت) مغویان کی عدم بازیابی کیخلاف ٹھل کی مکین نوناری برادری سے تعلق رکھنے والے بخت اللہ، غلام یاسین، فہد اللہ، غلام عباس و دیگر نے سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ ڈیڑھ ماہ قبل ہماری برادری کے تین نوجونوں انیس الرحمن، اسامہ، عبدالغفار گھر واپس آرہے تھے کہ راستے میں انہیں اغوا کرلیا گیا، اغواکار مغویان کی رہائی کے لیے تین کروڑ روپے طلب کررہے ہیں، پولیس مغویاں کو بازیاب کرانے میں ناکام ہے، شکایت پر اغواء کار سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ مظاہرین نے بالا حکام سے نوٹس لے کر اغواء کاروں کیخلاف کارروائی عمل میں لاکر مغویاں کو بازیاب کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔