پی پی کا جیالا قبضہ گیر بن گیا، پولیس کارروائی نہیں کررہی، محمد انور

70

دادو (نمائندہ جسارت) دادو میں مبینہ پیپلز پارٹی کا جیالا قبضہ گیر بن گیا، پیپلز پارٹی ورکر کی جانب سے زمین پر مبینہ قبضے اور تیار فصل لے جانے کیخلاف ہنگامی پریس کانفرنس کی گئی۔ پیپلز پارٹی ورکر محمد انور فراز نے ہنگامی پریس کانفرنس میں کہا کہ تھانہ مخدوم بلاول کی حدود دیھ 267 میں میری ایک ایکڑ 16 گھنٹہ زرعی زمین ہے، جہاں پر چاول کی فصل تیار ہے، وہ فصل پولیس کے تعاون سے پیپلز پارٹی کے جیالے سابق مارکیٹ کمیٹی چیئرمین سیف اللہ پنہور اپنے بیٹے اور دوستوں کے ہمراہ زمین پر مسلح افراد لے کر میرے کسان یاسین برڑو کو دھمکیاں دے کر ٹریکٹر ٹرالر پر لے جارہے تھے، وہ بااثر ہیں، ہمیں دھمکیاں دے رہے ہیں کہ آپ چلے جائیں ورنہ ہم آپ کو مار دیں گے۔ ایسی اطلاع ہم نے حدود کے تھانہ مخدوم بلاول پولیس کو دی، پولیس نے بجائے بااثر افراد پر مقدمہ درج کرنے کے این سی داخل کرکے ہمیں روانہ کیا، زمین کے حدود میں پولیس تھانہ ہونے کے باوجود بھی پولیس ان کیخلاف کارروائی کرنے کو تیار نہیں ہے۔ محمد انور نے پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول زرداری سمیت دیگر قیادت سے معاملے کا ..جائزہ لے کر انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔.