ٹنڈوآدم، قبضے کی جگہ خالی کرانے سے جواب دینے پر بااثر سیاسی گروہ کا مختارکار پر اظہار غصہ

65

ٹنڈو آدم (نمائندہ جسارت) ٹنڈو آدم میں قبضے کی جگہ خالی کرانے سے جواب دینے پر بااثر سیاسی گروپ کا مختارکار پر غصے کا اظہار، بورڈ آف ریونیو میں رپورٹ۔ ٹنڈو آدم کرسچن کالونی میں پچاس سال سے قبضے میں پلاٹ کو خالی کرنے سے جواب دینے پر حکمران جماعت کے سیاسی گروپ نے مختارکار ٹنڈو آدم نبی بخش سولنگی پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے بورڈ آف ریونیو میں رپورٹ کرانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ مختارکار کی جبری برطرفی کیخلاف سوشل میڈیا پر صارفین نے مزاحمت کی ہے۔ واضح رہے کہ کچھ ماہ قبل ہی مختارکار نبی بخش سولنگی پر حملہ کیا گیا تھا، جس کا مقدمہ سٹی تھانے پر درج ہے۔