بدین ،مہنگے داموں اشیا فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی

47

بدین (نمائندہ جسارت) ناپ تول کے بغیر پھل سبزی اور مچھلی فروخت کرنے والے تاجروں کیخلاف کریک ڈاؤن، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کا اچانک دورہ، تاجروں پر جرمانے عائد کردیے۔ بدین ضلع میں مہنگے داموں پر اشیاء فروخت کرنے والے تاجروں کیخلاف کارروائی تیز کردی گئی۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر شبیر احمد اور سلمان عالمانی نے بدین شہر میں مختلف علاقوں میں اچانک چھاپے مار کر زائد قیمتوں اور بغیر ناپ تول کے اشیاء فروخت کرنے والے پھل، خشک میوہ جات، مچھلی، سبزی، وکریانہ اسٹورز پر چھاپا مار کر زائد قیمتوں میں انتہائی زیادہ نرخ وصول کرنے والے تیس سے زائد تاجروں پر جرمانے عائد کردیے اور جعلی ترازو ضبط کرلیے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر شبیر احمد نے کہا کہ بغیر ناپ تول کے اشیاء فروخت کرنے والے تاجروں کیخلاف کارروائی مزید تیز کی جائے گی۔