شہید اسلام کانفرنس کی کامیابی حکومت اور ظلم کیخلاف عوامی آواز ہے

50

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) شہید ڈاکٹر خالد محمود سومرو کو خراج عقیدت کرنے کے لیے شہید اسلام کانفرنس کی کامیابی سلیکٹڈ اور ناجائز حکومت اور ظلم کیخلاف عوامی آواز ہے۔ ان خیالات کا اظہار مولانا ناصر خالد محمود سومرو اور محبت علی کھڑو نے اراکین کمیٹی کی جانب سے شہید اسلام کانفرنس کی تاریخ ساز کامیابی پر قائدین اور کارکنان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شہید اسلام کانفرنس میں لاکھوں فرزندان اسلام نے شرکت کرکے ایک بار پھر اپنے شہید قائد سے وفاداری، جمعیت علماء اسلام کی قیادت پرغیر متزلزل اعتماد اور وادی مہران میں جمعیت علماء اسلام کی بڑھتی ہوئی مقبولیت ثابت کردی، شہید ڈاکٹر خالد محمود سومرو سے محبت، عقیدت اور وفا کا بے مثال مظاہرہ کرتے ہوئے ان کے قاتلوں کو تحفظ دینے والوں کو نفرت کا واضح پیغام دیا ہے۔