نیشنل پریس کلب میہڑ کے جنرل سیکرٹری عبدالغنی میرانی کے والد امام بخش میرانی سپرد خاک

69

میہڑ (نمائندہ جسارت) نیشنل پریس کلب میہڑ کے جنرل سیکرٹری سینئر صحافی عبدالغنی میرانی، عرفان میرانی، عبدالرزاق میرانی کے والد امام بخش میرانی انتقال کرگئے۔ جنازہ نماز پریس گراؤنڈ میں ادا کی گئی۔ جنازہ نماز میں سیاسی، سماجی، علمی، ادبی تاجر، شہری، صحافی رہنماؤں سمیت رشتہ داروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تدفین رجب شاہ قبرستان میں کی گئی۔ عبداللہ کالونی میہڑ میں تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔