ق لیگ حیدر آباد ڈویژن کے صدر ناصر بلوچ کی نواز شریف کی والدہ کے انتقال پر تعزیت

57

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ق حیدر آباد ڈویژن کے صدر ناصر بلوچ نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف، نواز شریف کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو اپنے ماضی کے دکھ کا مداوا کرتے ہوئے لندن سے اپنی والدہ کے جسد خاکی کے ہمراہ پاکستان آنا چاہیے تھا اور مرحومہ کی آخری رسومات میں حصہ لینا چاہیے کیونکہ ماضی میں نواز شریف کو جنرل پرویز مشرف سے ذاتی طور پر گلا تھا کہ مشرف نے ان کے والد میاں شریف کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے پاکستان آنے کی اجازت نہیں دی۔