حالیہ وبائی دور کے دوران سیڑھیاں چڑھنا اور ذہنی و جسمانی صحت

169

روز مرہ کی سرگرمیاں جیسے سیڑھیوں پر چڑھنا یا محض چلنا حالیہ وبائی دور کے دوران ہماری ذاتی فلاح و بہبود میں نمایاں اضافہ کرسکتا ہے خاص کر نفسیاتی عوارض کا شکار لوگوں میں۔

یہ ایک معروف حقیقت ہے کہ ورزش جسمانی تندرستی اور دماغی صحت کو بڑھا دیتی ہے لیکن کسی شخص کی ذہنی صحت پر روزمرہ کی سرگرمیوں کے اثرات کا شاید ہی اب تک مطالعہ کیا گیا ہے۔

اب جرمنی میں کارلسروہی انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی (کے آئی ٹی) اور سنٹرل انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ (سی آئی ایم ایچ) کے محققین نے اُن دماغی حصوں کا مطالعہ کیا ہے جو جسمانی ورزش سے نفیسات و دماغی صحت کو بہتر کرنے میں مرکزی کردار ادا کرتے ہیں۔

روزانہ سیڑھیاں چڑھنے سے ہمیں بھرپور توانائی محسوس کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ اس سے ہماری فلاح و بہبود میں اضافہ ہوتا ہے۔

مصنفین نے سائنس ایڈوانس نامی جریدے میں شائع ہونے والے ایک مقالے میں لکھا ہے کہ اس وقت ہم عوامی زندگی اور سماجی روابط کی سخت پابندیوں کا سامنا کر رہے ہیں جو ہماری فلاح و بہبود پر منفی اثر ڈال سکتا ہے اس لیے ورزش کے متبادل اور خود کو بہتر محسوس کرنے کے لیے سیڑھیاں چڑھنے کی سرگرمی خود کو ذہنی و جسمانی تندرست رکھنے کیلئے بہترین ذریعہ ہے۔