ـ18ویں بلوچستان منی اولمپک گیمز کراٹے چمپئن شپ

97

کوئٹہ (جسارت نیوز ) 18ویں بلوچستان منی اولمپک گیمز (جے کے اے)کراٹے چمپئن شپ پاکستان کراٹے اکیڈمی نے جیت لی، تاجئی خان کراٹے اکیڈمی نے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔ وائس آف ایشیا انیوز ایجنسی کے مطابق 18 ویں بلوچستان منی اولمپک گیمز (جے کے اے) کراٹے چمپئن شپ میں ہونے والے مقابلوں میں جونیئر کراٹے پلیئرز نے اپنے شاندار کھیل کی بدولت شائقین سے خوب داد تحسین حاصل کی۔ جاپان کراٹے ایسوسی ایشن بلوچستان اور بلوچستان جونیئر اسپورٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 18 ویں بلوچستان منی اولمپک گیمز (جے کے اے)کراٹے چمپئن شپ کا انعقاد علمدارروڈ پر واقع تاجئی خان ا سپورٹس کمپلیکس میں ہوا جس میں مختلف کلبوں کے درجنوں کھلاڑیوں نے شرکت کی۔