حیدرآباد ،گوٹھ عرض محمد لغاری کے رہائشیوں کا بااثرافراد کیخلاف احتجاج

33

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) قاضی احمد کے گوٹھ عرض محمد لغاری کے رہائشیوں نے بااثر افراد کی جانب سے زمین پر قبضے کا جھوٹا مقدمہ درج کرانے کیخلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ا س موقع پر محمد ابراہیم‘ حافظ ذوالفقار اور عبدالطیف ودیگر نے کہاکہ ہمارے گوٹھ میں سرکاری زمین ہے جس پر بااثر افراد قاسم جانی ڈاہری‘ عبدالوحید ڈاہری ودیگر قبضہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ قاسم جانی نے خود ہی اپنے پاؤ پر گولی مار کر ہم پر حملے کا جھوٹا مقدمہ درج کرایا ۔ انہوںنے حکام بالا سے اپیل کہ وہ انصاف اور تحفظ فراہم کریں ۔