موٹر وہیکلز قوانین میں ترامیم کی جائیں، آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ورکرز ویلفیئر یونین

30

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ورکرز ویلفیئر یونین کے مرکزی صدر جاوید اقبال خان نے کہا ہے کہ گڈز، لوڈنگ ٹرانسپورٹ لاوارث نہیں ہے کہ ٹرانسپورٹ اداروں کے اہلکاروں کو چیکنگ کے نام پر ناجائز چالان اور بھتا خوری کی اجازت دی جائے۔ انہوں نے وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ موٹر وہیکلز قوانین میں ترامیم کرکے ایکسائز پولیس، انسپکٹر روٹ پرمٹ اتھارٹی کے چیکنگ اختیارات ختم کرکے موٹر وے پولیس اور ٹریفک پولیس کو متقل کیے جائیں اور وفاقی، صوبائی سطح پر ٹریفک کنٹرول اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جائے۔