فیصل آباد (آن لائن)پنجاب بار کونسل کے الیکشن میں کامیابی پر امیدواروں کے حامیوں کی پولنگ کے بعد وقفے وقفے سے فائرنگ ،جس کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا‘ایک خاتون بھی فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوگئی، بھاری نفری کی تعیناتی کے باوجودہ پولیس نے نامعلوم افراد کے مقدمہ درج کیا ۔ آن لائن کے مطابق فیصل آباد ضلع کچہری میں وکلاء کے پنجاب بار الیکشن میں پولیس کی900کے قریب نفری تعینات تھی لیکن اس کے باوجود ضلع کچہری میں پولنگ ختم ہونے کے بعد امیدواروں کے حامی وقفے وقفے سے فائرنگ کرتے رہے‘پولیس کسی بھی امیدوار کے حامی کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہوسکی ۔