سب سے زیادہ لوگ نواز شریف کے دور میں لاپتا ہوئے‘بشریٰ رند

49

کوئٹہ(آن لائن)پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات بشریٰ رند نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سب سے زیادہ لوگ نواز شریف کے دور میں لاپتا ہوئے ہیں ،پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں عوام دشمنی پر ا تر آئی ہیں، بلوچستان میں وسائل کی کمی ہے، خدا نخواستہ اگر کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوا تو اسپتالوں میں جگہ کم پڑ جائے گی ،ماضی کے حکمرانوں کی وجہ سے ملک قرضوں میں دبا ہوا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔