کراچی (اسٹاف رپورٹر) رابطۃ الاخوان کراچی کا کنونشن آج بعد نماز عشاا دارہ نور حق میں ہوگا۔ کنونشن سے نائب قیم جماعت اسلامی حافظ ساجد انور، منتظم اعلیٰ جمعیت طلبہ عربیہ حافظ شمشیر خان اور جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن خطاب کریںگے اس سلسلے میں ناظم رابطۃ الاخوان کراچی مولانا رضوان احمد جعفرانی، کنونشن کے کنوینر مولانا قاسم رشید، ناظم اعلیٰ جمعیت اتحاد علماکراچی مولانا عبدالوحید نے علما کرام کو کنونشن میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ناموس رسالت کی حفاظت اور موجودہ پر فتن دور میں علما کا کردار بہت اہم ہے اور رابطۃ الاخوان کنونشن اس میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔علاوہ ازیںرابطۃ الاخوان کنونشن کے حوالے سے صدر جمعیت اتحاد علما کراچی مولانا عبد الوحید،ناظم رابطۃ الاخوان کراچی رضوان جعفری اور کنوینر کنونشن مولانا قاسم رشید کی دفتر جماعت اسلامی ضلع غربی آمد۔وفد نے جماعت اسلامی ضلع غربی کے قائم مقام قیممولانا مدثر حسین انصاری سے ملاقات کی اور انہیں کنونشن کا دعوت نامہ بھی دیا۔اس موقع پر ناظم رابطۃ الاخوان کراچی نے کہا کہ جمعیت طلبہ عربیہ مدارس کی ملک گیر تنظیم ہے،جمعیت طلبہ عربیہ تحریک اسلامی کا ہراول دستہ ہے۔انہوں نے کہا کہ کنونشن کا مقصد جمعیت کے سابقین کو اقامت دین اور معاشرے سے ظلم کے نظام کے خاتمے کے لیے ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا ہے۔