فرانس سے سفارتی تعلقات منقطع کرنیکامعاملے کابینہ تک پہنچ گیا

84

اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم عمران خان نے فرانس سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے سے متعلق فیصلے کے لیے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل(منگل کو) طلب کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر فرانس سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا معاملہ وفاقی کابینہ تک پہنچ گیا‘ اجلاس میں بعض وزرا ایک بار پھر وڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے۔ وفاقی کابینہ فرانس سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے سے متعلق پالیسی کافیصلہ کرے گی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارت خارجہ کو پالیسی فیصلہ کرنے کے لیے سمری کابینہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی تھی‘ کابینہ ڈویژن نے وزارت خارجہ کی سمری آئندہ اجلاس کے ایجنڈا میں شامل کرلی ہے۔وفاقی کابینہ 14 نکاتی ایجنڈا پر غور کرے گی وفاقی کابینہ کو بنڈل آئی لینڈ، راوی ریور فرنٹ منصوبے اور نیا پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی پر بریفنگ دی جائے گی ۔