پشاور(صباح نیوز)وزیراعظم کے مشیر برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ہماری اپنی بے احتیاطی کی وجہ سے کورونا کی لہر شدید ہوئی، ملک میں ویکسین کی دستیابی2021ء کی پہلی سہ ماہی میں ممکن ہوسکے گی۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسین کے لیے 150 ملین ڈالر مختص کردیے ہیں، پہلے مرحلے میں ویکسین فرنٹ لائن ورکرز کو دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے ہوم لرننگ اور خود انحصاری کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ پولیو مہم کورونا ایس او پیز کے تحت چلائی جائے گی جس کے لیے حکومت کے ساتھ ہر شعبہ زندگی کے افراد کو ساتھ دینا چاہیے۔