بیگم شمیم اختر کی رسم قل‘ لوگوں کی بڑی تعداد میں شر کت

60

لاہور(آن لائن)سابق وزیر اعظم میاںمحمد نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے صدرمیاں محمد شہباز شریف کی والدہ کی رسم قل ان کی رہائشگاہ جاتی امراء رائے ونڈ میں ادا کی گئی ، وزیر اعظم آزاد کشمیر سمیت سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنمائوںاور دیگر اعلیٰ شخصیات نے شہباز شریف ، مریم نواز اور حمزہ شہباز سے ملاقات کر کے بیگم شمیم اختر کے انتقال پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر مدرسے کے طلبہ کو بھی بلایا گیا جنہوںنے قران خوانی کی ۔ بعد ازاں مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لیے اجتماعی دعابھی کی گئی ۔