اقوام متحدہ کی جوہری سائنسدان کے قتل کی مذمت، ایران سے تحمل کی اپیل

132

نیویارک (صباح نیوز) اقوام متحدہ نے ایرانی سائنسدان کے قتل کی مذمت کی اور ایران سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کر دی۔ غیر ملکی خبر رساں ا دارے کے مطابق ایران کے جوہری سائنسدان کے قتل کے بعد مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورت حال پیدا ہو گئی جس کے بعد اقوام متحدہ نے ایران سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی۔ترجمان اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ ایسے اقدام سے گریز کیا جائے جس سے خطے میں کشیدگی بڑھے۔