دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں 14لاکھ 58 ہزار سے متجاوز

86

نیویارک، نئی دہلی، ماسکو، میڈرڈ (صباح نیوز) مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں1458000سے تجاوز کرگئیں ‘ مصدقہ کیسز 6 کروڑ25 لاکھ 63 ہزار تک پہنچ گئے ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کورونا سے متاثرہ ممالک میں امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں272254 ہو گئیں‘ کیسز1کروڑ 36لاکھ10ہزار سے تجاوز کر گئے ۔ بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں136705ہو گئیں اور متاثرین کی تعداد 93 لاکھ90 سے تجاوز کر گئی۔