ساہیوال: 8سالہ بچی کے قتل کا معمہ حل والد ‘ چچاسمیت رشتے دار ملوث نکلے

479

ساہیوال(صباح نیوز)ساہیوال میں8 سالہ بچی کے قتل کا معمہ حل ہو گیا، والد اور چچا سمیت دیگر رشتے دار ملوث نکلے ساہیوال میں گزشتہ روز اغوا کے بعد قتل ہونے والی دوسری کلاس کی کمسن طالبہ رخسانہ کے قتل میں والد ،چچا اور پھوپھی سمیت پھوپھا ملوث نکلے۔پولیس کے مطابق کمسن رخسانہ کو اس کے باپ، چچا، پھوپھی اور پھوپھا نے گھر میں قتل کرکے لاش بوری میں ڈال کر گھر کے باہر پھینکی، بچی کو چھوٹی کلہاڑی کے ساتھ رات کو گھر میں بے دردی سے قتل کیا گیا، پولیس نے گھر سے بچی کے جوتے اور آلہ قتل برآمد کرلیا ۔پولیس کے مطابق والد اور رشتے داروں نے مقدمہ بازی کی رنجش پربچی کو قتل کیا، پولیس نے والد اور پھوپھی کو حراست میں لے کر تفتیش کا دائرہ کار تمام رشتے داروں تک بڑھا دیا ہے ۔