مختار گوہر انتقال کر گئے

129

کراچی (اسٹاف رپورٹر) روزنامہ جسارت کے سابق منیجر اشتہارات اشتہاری کمپنی بلال ایسوسی ایٹس کے چیئرمین سید مختار الحسن گوہر اتوار کو کراچی میں انتقال کر گئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ ان کے گھر کے قریب مسجد اقصیٰ بلاک۔6 پی ای سی ایچ ایس میں ادا کی گئی۔ ان کی تدفین فیز سیون ڈی ایچ اے کے قبرستان میں ہوئی۔ مرحوم نے تین بیٹے اور چار بیٹیاں سوگوار چھوڑیں۔ ان کے بیٹے بلال، صہیب اور اویس گوہر ہیں۔ نماز جنازہ میں جماعت اسلامی کے رہنمائوں، احباب اشتہاری اداروں اور میڈیا سے متعلق شخصیات نے شرکت کی۔ منگل کو مرحوم کی رہائش گاہ پر بعد نماز مغرب درس قرآن کا اہتمام کیا گیا۔ ادارہ جسارت نے مختار گوہر کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔