کے ایم ڈی سی کے طلبہ وطالبات کاپریس کلب کے باہرمظاہرہ

36

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امتحانات اور کلاسز میں ایک سال سے تعطل پر پریس کلب کے باہر کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے طلبہ وطالبات نے احتجاج کیا ۔ پویس نے احتجاج کرنے والے طلبہ و طالبات کو گورنر ہاؤس جانے والے راستے پر ریڈ زون میں داخلے سے روک دیا۔ احتجاج کرنے والے طلبہ و طالبات کا کہنا تھا کہ کالج کا تعلیمی نظام برباد کردیا گیا ہے۔ بھاری فیس ادا کرنے کے باوجود نہ کلاسز ہورہی ہیں اور نہ ایک سال سے امتحانات کا انعقاد ہوا ہے۔طلبہ نے گورنر ہاؤس جانے کی کوشش کی جسے پولیس نے ناکام بنادیا۔