کراچی (پ ر)امیر جماعت اسلامی علاقہ احسن آباد عبد الواجد شیخ نے کہا ہے کہ “دعوت دین ہمار ا دینی فریضہ بھی ہے اور اس دور فتن میں وقت کی اہم ضرورت بھی ہے اس کی اہمیت کی پیش نظر ہمیں دعوت کا کام موجودہ کووڈ 19 صورتحال میں بھی مستقل مزاجی سے اور دعوت کے جدید ذرائع سوشل میڈیا کااستعمال کر تے ہوئے آن لائن دروس اور اجتماعات منعقد کیے جائیں اس کام کو جاری رکھنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی حلقہ سوسائٹیز ( علاقہ احسن آباد) ضلع شمالی کے زیر اہتمام کارکنان واحباب کی تفریح طبع اور غیر رسمی ملاقات کے لیے تفریحی دورہ مع دعوت پائے ناشتہ ا ور انتظام تھڈواس تفریحی دورے دعوت پائے ناشتہ میں کارکنان او ر احباب کی بڑی تعداد شریک ہوئی دعوت کا آغاز اللہ کے ذکر سے ہوا۔اس موقع پر نائب امیر علاقہ احسن آباد امین اشعر نے بھی شرکاسے خطاب کیا۔