کراچی ( اسٹاف ر پورٹر)سیاسی و سماجی رہنما لیاقت علی ساہی نے آرٹس کونسل میں پاکستان اسٹیل ملز سے ہزاروں کی تعداد میں برطرف کیے گئے ملازمین کے مسئلے پر ہنگامی اجلاس ٹریڈ یونینز رہنماؤں کا ہوا جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی بد قسمتی ہے کہ اسٹیل ملز کے ملازمین کو اپنی سیاست کی بھینٹ چڑھا دیا گیا ہے جس کا واضح ثبوت ہے کہ موجودہ حکمران الیکشن سے قبل اسٹیل ملز کو الیکشن کی مہم کی ڈھال بنا کر استعال کرتے رہے ہیں اس ضمن میں عمران خان سے لے سرکردہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے ورکرز سے وعدہ کیا تھا کہ ہم تمام اداروں میں ورکرز کو تحفظ فراہم کریں گے لیکن سرمایہ داروں اور بیرونی قوتوں کے ایجنڈے کو عملی جامہ پہنانے کیلیے ملکی قیمتی اداروں کو اونے پونے فروخت کرکے من پسند لوگوں کو نوازنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں تمام اداروں کے محنت کش باغ جناح میں ایک بڑا جلسہ کرکے اپنا ملکی سطح پر مقدمہ پیش کیا جائے اور ملک میں ایک تیسری قوت کے طور پر خود کو تسلیم کرائیں اس کے ساتھ ساتھ قانونی پیچیدگیوں کو بھی سامنے رکھتے ہوئے پاکستان اسٹیل ملز کے محنت کشوں کی جبری برطرفیوں کو فوکس کیا جائے اس کے لیے تمام مزدور تنظیموں، صحافیوں ، سول سو سائٹی، طلبہ اور کسانوں کو بھی اس تحریک میں شامل کیا جائیگر اس وقت بھی ٹریڈ یونینز نمائندوں نے اصولوں پر سمجھوتاکرتے ہوئے اداروں میں انتظامیہ کی ٹاؤٹی کرکے ذاتی مفادات حاصل کرنے کے بجائے اجتماعی ورکرز کے مفادات کو ترجیح دی جائے ہم اداروں میں کنڑیکٹ ، ڈیلی ویجز اور تھرڈ پارٹی کنٹریکٹ کو مستقل کرانے کا مطالبہ کررہے ہیں۔