حکمران کرپشن کے خاتمے پر نمائشی اقدامات کررہے ہیں‘سنی تحریک

34

کراچی ( اسٹاف ر پورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کرپشن اور دہشتگردی کا گٹھ جوڑ امن کے حصول میں بڑی رکاوٹ اور معاشرے میں عدم اطمینان کا سبب ہے،کرپشن کو ختم کرنے کیلیے نظام میں موثر اصلاحات کی ضرورت ہے،حکمران کرپشن کے ناسور کے خاتمے کے بجائے ایسے نمائشی اقدامات پر اکتفا کررہے ہیں جس سے کرپشن کے دروازے کومکمل بند نہیں کیا جاسکتا،حکومت کی طرف سے مہنگائی دور کرنے کے دعوؤں کے باوجود عام آدمی کو دووقت کی روٹی میسر نہیں ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ قادری ہاؤس پرمرکزی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ ملک کے عوام دنیا بھر میں رائج پیمانوں کے مطابق ایسا جمہوری نظام چاہتے ہیں جس میں عوام کی حالت میں بہتری اور دولت کے بہاؤ کا رخ امیروں سے غریبوں کی طرف منتقل ہو،پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا۔