کرپٹ ٹولے کواین آر او نہیں ملے گا‘خرم شیرزمان عمران کے ہم زبان

45

کراچی ( اسٹاف ر پورٹر)پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سند ھ اسمبلی خرم شیر زمان نے انصاف ہائوس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کا پیسہ لوٹنے والا کرپٹ ٹولہ کچھ بھی کر لے ان کو این آر او نہیں ملے گا۔یہاں اپنے اپنے ڈیڈی کو بچانے کے لیے بلاول اور مریم نکل چکے ہیں۔پی ڈی ایم والے حد سے زیادہ آگے جا رہے ہیں۔ ڈی ایم کا مقصد جلسے جلوسوں کے ذریعے ملک میں کرونا کو پھیلانا ہے۔عمران خان کی مقبولیت سے پی ڈی ایم پریشان ہے۔ملتان میں پیپلز ہارٹی کے ممبران اسمبلی اور وزرا افراتفری پھیلا رہے ہیں۔ خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ ملتان کے جلسے پر سندھ کے عوام کے ٹیکس کا پیسہ خرچ کیا جا ریا ہے۔ان کی کوشش ہے پاکستان کی معیشت کو تباہ کیا جائے اور ان کو حکومت مل جائے۔ خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے تمام صنعتکار عمران خان کے اقدامات کی تائید کرتے ہیں۔پاکستان میں پچھلے تین ماہ میں بیرونی قرضہ نہیں لیا گیا۔عمران خان نے اس ملک سے بے روزگاری کا خاتمہ کرنا ہے۔