کراچی سمیت سندھ بھر کے مسائل حل کریں گے ‘نصرت واحد

25

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی نصرت واحد نے کہا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر کے مسائل حل کریں گے، شہر قائد کیلیے 1100 ارب کا پیکیج دیا ہے، کراچی سرکلر ریلوے کا آغاز ہوگیا ہے، گرین لائن بس منصوبہ بھی جلد مکمل کریں گے، کراچی سمیت سندھ بھر کے شہری و دیہی علاقوں کو جدید سٹی میں تبدیل کرنا ہمارا مشن ہے، کنسٹرکشن انڈسٹری کو پیکیج کی فراہمی سے بیروزگاری کے خاتمے اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے، معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے انقلابی اقدامات کریں گے۔ اتوار کو جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیاسی و سماجی رہنمائوں، تاجر و صنعتکاروں کے وفد سے الگ الگ ملاقاتوں میں کیا۔ نصرت واحد نے مزید کہا کہ صوبے میں 12 سالوں سے پیپلز پارٹی کی حکومت ہونے کے باوجود اندرون سندھ موہنجودڑو کا منظر پیش کررہا ہے، اربوں روپے کا بجٹ خورد کرلیا جاتا ہے۔