پروفیسرنصراللہ لغاری کے والدکی وفات پر راشد نسیم کااظہارتعزیت

21

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم نے تنظیم اساتذہ پاکستان سندھ کے صدر پروفیسر نصراللہ لغاری کو فون کرکے ان کے والد معروف تعلیمی ماہر،دانشور وادیب پروفیسر ڈاکٹرعبدالجبارعابد لغاری کی وفات پر تعزیت کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی، پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔راشد نسیم نے بزرگ رہنماعبدالعزیز غوری کی علالت پر ان کے صاحبزادے عمران غوری کو فون کرکے علاج معالجے کی تفصیلات معلوم کیں اور ان کی جلد ومکمل صحتیابی کی دعا کی۔