پی ٹی آئی کے وفد کی سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی مشیر نوشین احمد کی عیادت

85

پی ٹی آئی ( سعودی عرب) کے ایک وفد نے فوکل پرسن وزارت اوورسیز انجم اقبال وڑائچ کی قیادت میں ٹائیگر فورس جدہ کی صدر صائمہ طارق چودھری، سینئر نائب صدر تنویر احمد ملہی اور سیکرٹری جنرل ایمان چودھری نے سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی مشیر پاکستانی نژاد سعودی نوشین احمد کی عیادت کی اور ان کے کامیاب آپریشن کے بعد جلد صحت یابی کی دعا کی۔ ملاقات کے دوران انجم اقبال وڑائچ نے نوشین احمد کی پاکستانی کمیونٹی کے لیے گراں قدر خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔ صائمہ طارق چودھری نے پاکستانیوں کے لیے مثبت اور ثقافتی سرگرمیاں مہیا کرنے پر نوشین احمد کی کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پر نوشین احمد نے کورونا کے حالات میں ٹائیگر فورس کی شاندار کارکردگی پر وفد کو مبارک باد دی اور آمد پر شکریہ ادا کیا۔
آخر میں نوشین احمد نے پاکستانیوں اور دیگر اقوام کے لوگوں کے لیے خوشخبری سنائی کہ سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی عنقریب لوگوں کی تفریح کے لیے بہت لطف اندوز پروگرامات کا انعقاد کرنے جا رہی ہے،جس سے معاشرے میں اخوت اور بھائی چارے کو فروغ ملے گا۔