مسلم لیگ ن (ریاض ریجن) کی تنظیم سازی مکمل ہونے پرتعارفی تقریب

76

پاکستان مسلم لیگ ن (سعودی عرب) کے ریاض ریجن میں میاں محمد طارق جنید نے صوبائی سطح پر تنظیم سازی مکمل ہونے پر ایک تعارفی تقریب کے دوران عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کیا، جس میں ریاض ریجن کے چیئرمین ملک احمد حسین، صدر یوتھ ونگ ملک داود خان، نائب صدر یوتھ ونگ اختر حسین، نائب صدر نور خان شنواری، نائب صدر انجینئر جاوید مرزا، رانا طارق محمود، چودھری نواز اور ایڈیشنل سیکرٹری ملک محمد اسحاق کا تقرر کیا گیا۔ اس موقع پر شرکا نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی صدر ملک منظور اعوان اور ریاض ریجن کے صدر میاں محمد طارق جنید کا شکریہ ادا کیا اور پارٹی کو مزید فعال بنانے کا عزم کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر میاں محمد طارق جنید نے کہا کہ تنظیم سازی کا مقصد پارٹی کے حقیقی کارکنوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے ساتھ مضبوط کرنا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ہم بہت جلد ریاض میں ایک کنونشن کا انعقاد کرنے جا رہے ہیں، جس سے کارکنوں کی بھر پور حوصلہ افزائی ملے گی۔ انہوں نے خادم الحرمين الشريفين شاہ سلمان بن عبدالعزيز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا، کہ حکومت کی مملکت میں رہنے والوں کے لیے بنائی گئی پالیسیوں تحت ہم آزادی کے ساتھ اپنے ادبی ثقافتی پروگراموں کا انعقاد کرتے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ ن ریاض ریجن کے جنرل سیکرٹری راشد منہاس نے کہا کہ پاکستان میں پی ٹی آئی کی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے اور دیگر سیاسی جماعتوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہے۔